نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔

وزیر اعظم نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد بھی دی۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔

نہال ہاشمی کے سیاسی کیرئیر پر مختصر نظر
کراچی سے تعلق رکھنے والے نہال ہاشمی گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں، وہ 1997 سے 1999 تک وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف رہے،

2012 میں انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور پھر اگست 2014 میں انہیں سندھ میں مسلم لیگ ن چیپٹر کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا۔

2015 میں نہال ہاشمی مسلم لیگ ن کی پنجاب سے نشست پر سینیٹ کے امیدوار منتخب ہوئے اور اب انہیں گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

2017 میں پاناما کیس سے متعلق متنازع بیان پر نہال ہاشمی کو مسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا تھا تاہم پھر 2021 میں ان کی رکنیت بحال کر دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ اس وقت گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔

Check Also

کاشف ضمیر کے سنجے دت کو مہنگے تحائف دینے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر بھارتی اداکار سجنے دت کو مہنگے تحائف دینے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *