ہانیہ عامر کی پوڈکاسٹ انٹرویو کیلئے 20 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی پوڈکاسٹ انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ایک نیا تنازع سامنے آیا ہے جس میں مشہور اداکارہ ہانیہ عامر، پوڈ کاسٹ ہوسٹ عدنان فیصل اور کنٹینٹ کری ایٹر معراج حق شامل ہیں۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں پوڈ کاسٹ ہوسٹ عدنان فیصل نے بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان فیصل قریشی نے ان سے یہ سوال کیا کہ آپ سے ایک فنکار نے پوڈکاسٹ انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، اس بارے میں بتائیں کہ وہ کیا مسئلہ تھا؟

عدنان فیصل نےاس سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تو ہانیہ عامر کا ذاتی انتخاب ہے کہ اُنہوں نے 20 لاکھ مانگ لیے، ہم نے اب تک تقریباََ 7 سو پوڈ کاسٹ کی ہیں، لیکن آج تک انٹرویو کے لیے اتنے پیسے کسی کو نہیں دیے۔

یہ بات سن کر فیصل قریشی نے کہا کہ لیکن ہانیہ عامر کو یہ پیسے دینے چاہیے تھے، وہ اس کی حق دار ہیں، جب وہ آپ کی پوڈکاسٹ میں آئیں گی تو کتنے ویوز آئیں گے۔

اس پر عدنان فیصل نے کہا کہ آپ بھی میری پوڈکاسٹ میں آئے اور آپ ویسے ہی آئے تو کتنے ویوز آئے تو کیا ہانیہ عامر آپ سے بڑی اسٹار ہیں؟

فیصل قریشی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دور کی تو وہ بہت بڑی اسٹار ہیں، بین الاقوامی سطح پر انہیں پزیرائی ملی ہے۔

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ ہم تو لوکل اسٹار ہیں، وہ جیسے ہر محلے میں نہیں ہوتا ایک اسٹار بالکل ویسے۔

رمضان ٹرانسمیشن میں ہونے والی یہ گفتگو چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کو نیا موضوعِ بحث مل گیا۔

پاکستانی کاروباری شخصیت اور کنٹینٹ کری ایٹر معراج حق نے عدنان فیصل کے رمضان ٹرانسمیشن میں کیے گئے اس تبصرے کو دہرا معیار قرار دیا ہے۔

اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عدنان فیصل کی ٹیم کی جانب سے پوڈ کاسٹ انٹرویو کے لیے موصول ہونے والے دعوت نامے کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔

معراج حق نے بتایا کہ عدنان فیصل کی ٹیم نے خود مجھے انٹرویو کے لیے مدعو کیا اور ساتھ ہی پوڈ کاسٹ کی پروڈکشن پر آنے والے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے 2 لاکھ 85 ہزار روپے بھی مانگے۔

اُنہوں نے ویڈیو میں عدنان فیصل سے ایک سنجیدہ سوال بھی کیا کہ اگر آپ ایک پاکستانی اداکارہ کے پیسے مانگنے سے اس قدر ناراض ہو سکتے ہیں تو کیا ہمیں بھی آپ کے پیسے مانگنے پر آپ سے ناراض ہونا چاہیے؟

Check Also

وائرل بھارتی لڑکی ’مونالیزا‘ نے پولیس سیکیورٹی کے درمیان مسلمان بوائے فرینڈ فرمان خان سے نکاح کرلیا

مہاکمبھ میلے سے وائرل ہونے والی سوشل میڈیا اسٹار، ’مہاکمبھ گرل‘ مونالیزا بھوسلے نے اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *