کپور خاندان کا مشہور اداکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

معروف بھارتی ٹی وی اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس نے اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ انہوں نے ایک پارٹی کے دوران واش روم خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

خاتون کے مطابق ان کی اداکار سے انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی جس کے بعد اسے آشیش کے ایک دوست کے گھر پارٹی میں بلایا گیا اور وہاں ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

مذکورہ خاتون کی جانب سے درج مقدمے میں اداکار آشیش، ان کے دوست، دوست کی بیوی اور 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ زیادتی صرف آشیش کپور کی جانب سے کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ زیادتی کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی تھی تاہم پولیس کو اداکار سے ایسی کوئی ویڈیو برآمد نہیں ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ آشیش کپور کی جانب سے الزامات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

Check Also

اگر حسن زاہد کو سزا نہیں ہوئی اور وہ جیل سے چھوٹ گیا تو وہ اس کا بدلہ مجھ سے آج نہیں تو کل ضرور لے گا۔سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب

سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ اگر حسن زاہد کو سزا نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *