ٹرمپ نے بھارت کی امریکی مصنوعات پر صفر ٹیرف کی پیشکش مسترد کر دی

امریکی ڈونلڈ صدر ٹرمپ نے بھارت کی امریکی مصنوعات پر صفر ٹیرف کی پیشکش مسترد کر دی، انھوں نے کہا اب بہت دیر ہوچکی بھارت کو ایسا کئی سال پہلے کرنا چاہیے تھا۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نے امریکا پر دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ محصولات لگا رکھے ہیں، بھارت کے زائد محصولات کی وجہ سے امریکی کمپنیاں بھارت میں اپنی مصنوعات بیچ نہیں پاتیں۔

یہ بھی پڑھیے
مودی کو بڑا دھچکا، ٹرمپ نے تجارتی کشیدگی کے باعث بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا
امریکا کی نظر میں بھارت کے مقابلے پاکستان پسندیدہ ملک، امریکی اخبار
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا بھارت اپنا زیادہ تر تیل اور فوجی ساز و سامان روس سے خریدتا ہے، امریکا سے یہ چیزیں بہت کم خریدتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دوسری طرف بھارت امریکا کو بڑی مقدار میں سامان فروخت کرتا ہے، امریکا بھارت کا سب سے بڑا گاہک رہا ہے اور یک طرفہ تجارتی تعلق کی یہ یک طرفہ تباہی کئی دہائیوں سے چلی آرہی ہے۔

Check Also

ریاض کے فنانشل سینٹر کے ٹاور پر حوثی ملیشیا کادہشت گرد حملہ، 11افراد زخمی

ریاض : سعودی دارالحکومت ریاض میں فنانشل سینٹر کے ٹاور پر حوثی ملیشیا کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *