محکمہ پراسیکیوشن سندھ نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں پولیس کی تفتیش پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس کو خط لکھ کر سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ پراسیکیوشن نے آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ انوسٹی گیشن ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ارمغان اور شیراز نے مصطفیٰ عامر کا بہیمانہ قتل کیا ہے، تفتیشی ٹیم نے پراسکیوشن کے کیس کو نقصان پہنچایا ہے۔
خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم ارمغان کے اعترافی بیان سے پہلے نہ تو پراسکیوشن کو آگاہ کیا گیا اور نہ ہی اعتماد میں لیا گیا، ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کا اعترافی بیان ایس ایس پی نے ریکارڈ کررکھا ہے جو کہ قانون قابل قبول ہے۔اعترافی بیان کی درخواست دائر کرنے والی انویسٹی گیشن ٹیم کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے کیونکہ انوسٹی گیشن کے اس اقدام سے کیس کو نقصان پہنچا ہے۔