پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اپنے بچوں سمیت اس گھر سے نکلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جہاں ان کے بچے پلے بڑھے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علیحدگی کے بعد مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ اس گھر کا معاہدہ ختم کیا جا رہا ہے جہاں میں اس وقت بچوں کے ساتھ رہ رہی ہوں۔
ثانیہ اشفاق کے مطابق مجھے اور بچوں کو مانچسٹر منتقل ہونے کے لیے کہا جا رہا ہے، جہاں نہ میرا کوئی خاندان ہے اور نہ ہی کوئی سپورٹ سسٹم۔
انہوں نے کہا کہ میرے بچوں کی زندگی، اسکول، دوست اور روزمرہ کا معمول موجودہ شہر میں ہے اور اچانک کسی اجنبی شہر میں منتقل ہونا بچوں کے لیے شدید ذہنی دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔
ثانیہ اشفاق کے مطابق وہ عام حالات میں اس قدر ذاتی معاملہ عوام کے سامنے نہ لاتی، لیکن موجودہ صورتحال نے مجھے مجبور کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جو عوامی تصویر نظر آتی ہے وہ ہمیشہ خاندانوں کو درپیش نجی مشکلات کی عکاسی نہیں کرتی۔
ثانیہ اشفاق نے یہ بھی کہا کہ اس وقت میری اولین ترجیح اپنے بچوں کو محفوظ اور مستحکم ماحول فراہم کرنا ہے اور میں ہر ممکن کوشش کر رہی ہوں کہ بچوں کی زندگی میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
تاحال اس معاملے پر عماد وسیم کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
THE PUBLIC POST