یوم القدس ریلی؛ کراچی کی کون سی سڑکیں کل بند ہوں گی؟

کراچی میں کل جمعہ کو ایک دینی جماعت کی جانب سے ’’یوم القدس ریلی‘‘ نکالی جائے گی جس کے سبب ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ریلی نمائش چورنگی سے اماں ٹاور تک جائے گی، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل راستوں کا انتخاب کریں تاکہ ٹریفک کے دباؤ اور ممکنہ مشکلات سے بچا جا سکے۔

ترجمان نے بتایا کہ تین ہٹی سے ٹاور جانے والے شہری گرومندر سے سولجر بازار اور بہادر یار جنگ روڈ کے راستے ہولی فیملی اسپتال یا بنوری سنگل سے پی پی چورنگی اور کوریڈور تھری کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

اسی طرح، ناظم آباد سے ٹاور جانے والی ٹریفک کو لسبیلہ سے نشتر روڈ، رنچھوڑ لائن اور سول اسپتال کے راستے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فریسکو چوک اور عیدگاہ چوک سے نمائش کی جانب آنے والی ٹریفک کو تبت چوک سے ریگل چوک، ایمپریس مارکیٹ یا جوبلی کے راستے آغا خان انکل سیریا اور کوسٹ گارڈ سے سولجر بازار کی جانب موڑا جائے گا۔

Check Also

خطے کی صورتحال؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ دورۂ سعودی عرب

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 6 تا 8 اگست سعودی عرب کا سرکاری دورہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *