کراچی؛ جرمن اسکول پر قبضے اور غیر قانونی لیز کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ طلب

کراچی:سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے جرمن اسکول اورنگی ٹاؤن پر قبضے اور غیر قانونی لیز کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ اور ڈپٹی کمشنر ویسٹ کو طلب کرلیا۔

جسٹس عبد المبین لاکھو کی سربراہی میں 2 رکنی آئینی بینچ کے روبرو جرمن اسکول اورنگی ٹاؤن پر قبضے اور غیر قانونی لیز کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں سعید الزماں ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے 2024 میں کمیٹی بنانے کاحکم دیا تھا۔ عدالت نے غیر قانونی لیز ختم اور تجاوزات ختم کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔ علاوہ ازیں عدالت نے ادارے کو چلانے کے لیے معززین کی کمیٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس عبد المبین لاکھو نے سیکشن آفیسر سے سوال کیا کہ آپ بتائیں عدالتی حکم پرعملدرآمد کیوں نہیں ہوا۔

اس موقع پر سرکاری افسر نے استدعا کی کہ عملدرآمد کے لیے مہلت دی جائے۔

جسٹس عبد المبین لاکھو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ مہلت پر مہلت مانگ رہے ہیں۔ عدالتی حکم پر عمل نہیں کرتے۔ آپ کی وجہ سے سرکاری ادارے تباہ ہورہے ہیں۔ عدالتی حکم پرعمل نہ ہونے سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد کم ہورہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے چیف سیکریٹری اور ڈی سی ویسٹ کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ جرمن اسکول پر قبضے کیخلاف 2017 میں ماسٹر یونس مسیح نے درخواست دائر کی تھی۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *