نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ملتان نے لاہور بلیوز کو 3 رنز سے شکست دے دی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دسویں میچ میں ملتان نے لاہور بلیوز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

محمد شہزاد 54، عرفات مہناس 35 اور عامر یامین صرف 6 گیندوں پر 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور بلیوز کی جانب سے محمد رضوان نے 3 جبکہ محمد سلمان، شاہد عزیز اور نثار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور بلیوز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بناسکی۔ عمر صدیق 91 اور علی رزاق 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان کی جانب سے عرفات منہاس اور سراج الدین نے 2، 2 جبکہ عامر یامین اور موہیر سعید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Check Also

بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *