خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر پرمبارکباد کا خصوصی پیغام جاری کر دیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں عالمِ اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے عالمی امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کی جاری کوششوں پر زور دیا ہے۔
سعودی فرمانروا کا یہ پیغام سلمان الدوسری نے پڑھ کر سنایا۔ اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے کہا کہ ہم رب تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ ہمارے تمام نیک اعمال کو قبول فرمائے اور ہمیں مزید بھلائی کے کام کرنے کی توفیق عطا کرے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک اور پوری ملتِ اسلامیہ کو امن، سلامتی اور استحکام سے مالامال رکھے۔ شاہ سلمان نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال اور زائرین کی خدمت کا سلسلہ پوری لگن اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ عالمِ اسلام کی خدمت اور اتحاد کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
THE PUBLIC POST