اداکارہ ریشم کی ایرانی قیادت کو خراجِ عقیدت،عید ادھوری محسوس ہو رہی ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ عید ان کے لیے ادھوری محسوس ہو رہی ہے اور انہوں نے ایران کی قیادت کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے کیونکہ شہید ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔

ریشم نے آیت اللہ علی خامنہ ای کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے غم نے انہیں بہت متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای جس خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں اور جس طرح انہوں نے جدوجہد کی، ویسی مثال کم ہی ملتی ہے۔

ریشم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس دنیا میں ایسی بہادری نہیں دیکھی، خاص طور پر ایران میں لوگوں کے حوصلے اور جذبے کو سراہا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق وہاں کے لوگ دھماکوں کی آوازوں کے باوجود سڑکوں پر موجود رہتے ہیں، جبکہ ہمارے ہاں معمولی آواز سے بھی خوف پیدا ہو جاتا ہے۔

اداکارہ نے ایرانی عوام کی جرات، حوصلے اور عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں میں ایسا جذبہ قابلِ تقلید ہے۔

Check Also

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، خاتون سمیت 4 ڈاکو گرفتار

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *