حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ )حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق عوام کو بلز میں سہولت دینے کے لیے بجلی 8 سے 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا حکومتی منصوبہ تیار ہے، جس کے تحت گردشی قرضے کے حجم کو ختم کیا جائے گا۔
حکومتی منصوبے پر عمل کے تحت قرضوں کی ادائیگی میں 1.3 کھرب روپے کی کمی سے گنجائش پیدا کی جائے گی اور قرضوں کی کمی سےپیدا ہونے والی مالی گنجائش بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے استعمال ہوگی۔منصوبے سے بجلی کے شعبے میں جاری مالی نقصانات کم ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آئندہ ماہ کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گا، اس دورے کے دوران یہ منصوبہ آئی ایم اہف مشن کے سامنے رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کا منصوبہ آئی ایم ایف پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی منصوبے کے تحت بنیادی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کی جائے گی۔

Check Also

لانڈھی جوگی موڑ کے قریب افسوسناک حادثہ، کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق اہل خانہ کا لاش وصول کرنے سے انکار

کراچی کے علاقے لانڈھی جوگی موڑ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *