کراچی: منگھوپیر میں ویگو گاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ شخص جاں بحق

کراچی: منگھوپیر کے علاقے خیرآباد زیبو گوٹھ بائکو پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
ایدھی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالعزیز ولد یعقوب کے نام سے ہوئی ہے۔ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ واقعے کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دے دی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر ویگو گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔ تیز رفتار ویگو گاڑی نے موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری کو ٹکر ماری جس کے بعد کار سوار شخص موقع سے فرار ہوگیا۔

اس حوالے سے منگھوپیر پولیس کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *