یونیورسٹی روڈ حادثات کی آماجگاہ،مین ہول سانحہ حکومتی بے حسی کا ثبوت ایم کیو ایم

کراچی (پبلک پوسٹ )
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر کمسن بچے کی ہلاکت کے دلخراش واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالوں سے کھدا ہوا یونیورسٹی روڈ حادثات اور اموات کا مرکز بن چکا ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق یہ سانحہ صوبائی اور نام نہاد مقامی حکومت کی سنگین بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت شفاف تحقیقات کر کے متاثرہ خاندان کی داد رسی کے لیے عملی اقدامات کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی شہر کے مسائل پر صرف ڈھنڈورا پیٹتی ہے، جبکہ 9 ٹاؤنز میں چیئرمین ہونے کے باوجود ذمہ داری قبول کرنے سے گریزاں ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ اس واقعے پر بلیم گیم شروع کرنا جماعت اسلامی کی منافقت کو سامنے لا رہا ہے، اور شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے بجائے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے۔

Check Also

پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *