غزہ میں خوف زدہ اسرائیلی فوجیوں نے چیک پوسٹ پر اپنے ہی ساتھی کو بھون ڈالا

اسرائیلی فوج نے غزہ کی ایک چیک پوسٹ پر سادہ لباس میں آنے والے اپنے ہی ایک ساتھی  کو حملہ آور سمجھ کر فائرنگ کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان فوج نے بتایا کہ غزہ میں غلطی سے ایک کنٹریکٹر مارا گیا جس کی شناخت 39 سالہ جیکب ایتان کے نام سے ہوئی ہے۔

وزارت دفاع نے جنگ کے دوران غزہ میں انہدامی کاموں کے لیے تعمیراتی تجربہ رکھنے والے متعدد شہریوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ہلاک ہونے والا شخص بھی انہی میں سے ایک تھا وہ وزارت دفاع میں ٹھیکدار اور فوج کی سربراہی میں کھدائی کرنے والی مشینوں کا آپریٹر تھا۔

جیکب ایتان اسرائیلی فوج کے زیر تسلط وسطی غزہ کے نیٹزارم کوریڈور کے تباہ حال علاقے میں کھنڈرات کو صاف کرنے کے لیے پہنچا تھا۔

خیال رہے کہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں سے ہزاروں فلسطینی پیدل چلتے ہوئے شمالی غزہ میں اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سادہ لباس میں کسی شخص کو دیکھ کر اور شناخت کیے بغیر فائرنگ کرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں

Check Also

اسرائیل میں پرتشدد احتجاج، نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے

یروشلم(پبلک پوسٹ)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، جہاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے