شکیل صدیقی، رؤف لالہ، صفدر، حیدر، عامر ریمبو نےآرٹس کونسل میں قہقہوں کی برسات کردی

“میری عیدی تیرے حوالے” میں فنکاروں کی بہترین پرفارمنس کو ڈرامہ شائقین پسند کررہے ہیں

کراچی(شوبز رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار شکیل صدیقی، رؤف لالہ، صفدر حیدر، عامر ریمبو چھا گئے آرٹس کونسل میں قہقہوں کی برسات کردی مذکورہ فنکاروں نے آرٹس آف پاکستان کراچی کے اوپن ائیر تھیٹر میں ڈرامہ ” میری عیدی تیرے حوالے” میں بہترین پرفارمنس کو شائقین نے بے حد پسند کیا برسات کا موسم ہونے کے باوجود بھی شائیقن کی کثیر تعداد آرٹس کونسل اوپن ائیر پہنچ گئی ہدایتکار یونس میمن کے ڈرامے میں شکیل صدیقی، رؤف لالا، صفدر حیدر اور عامر ریمبو چھاۓ رہے جبکہ شانزے ، شہباز صنم، عبد اللہ لالہ، پریا خان، فائزہ ملک، ارما احمد، شرابیل صدیقی، شہباز ریمبو، جیند خان، بھی کامیاب رہے مذکورہ کھیل کو صفدر حیدر نے تحریر کیا ہے ہدایات یونس میمن کی ہے پروڈیوسر شہروز خان ہیں

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *