سندھ کے اسکولوں میں ہفتے میں 2 دن تعطیل ہو گی: سردار شاہ

وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے صوبے میں ہفتے میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے اسکولوں میں ہفتے اور اتوار 2 دن کی تعطیل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں نیا تعلیمی سال کل سے شروع ہو گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسکول، کالجز اور جامعات میں تدریسی عمل کل سے بحال ہو جائے گا۔

سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز کے بجائے فزیکل کلاسز ہوں گی، صوبے میں ہفتے کے دن تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *