شمالی وزیرستان: فتنہ الخوارج نے میر علی میں بھتہ نہ دینے پر گاڑی کو آگ لگادی، 6 افراد زندہ جل گئے

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بھتہ نہ دینے پر شمالی وزیرستان میرعلی میں گاڑی کو آگ لگادی جس میں موجود چھ افراد زندہ جل گئے۔

فتنہ الخوارج نے دہشت پھیلانے کے لیے ظلم کی انتہا کردی اور بھتہ نہ دینے پر ایک گاڑی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی نتیجے میں گاڑی کے اندر موجود 6 نہتے اور معصوم شہری جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارجیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اس ظلم پر میرعلی کے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت سے درخواست ہے کہ ہمیں ان درندوں سے نجات دلائی جائے، یہ کیسا اسلام اور کیسا جہاد ہے کہ اس درندگی سے معصوم افراد کو ذاتی عناد پر قتل کیا جائے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *