ایران کیخلاف آئندہ کئی ہفتوں تک کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے عندیہ دیا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں آئندہ چند ہفتوں تک جاری رکھنے کی صلاحیت اور تیاری رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل نداو شوشانی کا کہنا ہے کہ فوج کے پاس مطلوبہ اہداف، اسلحہ اور افرادی قوت دستیاب ہے، جس کی بنیاد پر آپریشنز کو وسعت دی جا سکتی ہے۔

تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ مزید عسکری اقدامات کا حتمی فیصلہ سیاسی قیادت کی جانب سے کیا جائے گا۔

دوسری جانب اس سے قبل اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی نصف مرحلے سے آگے بڑھ چکی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی یہ صورتحال مزید کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Check Also

علی ظفر کیس جیت گئے، میشا شفیع پر 50 لاکھ ہرجانہ

لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر اور اداکارہ میشا شفیع کے درمیان عرصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *