کراچی،والد کیساتھ موٹر سائیکل پر سوار بچی اچانک گرکر ٹینکر کی زد میں آگئی

کراچی:کیماڑی سکندرآباد اسٹاپ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو قبضے میں لیکر اس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کے علاقے کیماڑی سکندرآباد اسٹاپ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کمسن بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ متوفیہ بچی کی شناخت 10 سالہ حسیبہ دختر طاہر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او جیکسن مٹھل شر کا دعویٰ ہے کہ متوفیہ بچی اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ اچانک موٹر سائیکل سے گر گئی اور عقب سے آنے والے واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی، متوفیہ بچی سکندر آباد کی رہائشی تھی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لیکر اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا ہے جہاں واٹر ٹینکر کے مالک کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ بچی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *