پاکستان نے یو اے ای کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو واجب الادا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان رواں ماہ کے اختتام تک 2 ارب ڈالر ابوظبی کو واپس کرے گا۔ یہ رقم اس وقت پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر رکھی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس رقم پر پاکستان تقریباً 6 فیصد سالانہ شرح سے سود ادا کر رہا تھا۔ ماضی میں یو اے ای اس ڈپازٹ کو سالانہ بنیادوں پر رول اوور کرتا رہا، تاہم دسمبر 2025 میں اسے پہلے ایک ماہ اور بعد ازاں مزید دو ماہ کے لیے توسیع دی گئی۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر یو اے ای کی جانب سے اس رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا۔

Check Also

سندھ حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹ کے مذاکرات ناکام،کل سے ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ برقرار

کراچی : گڈز ٹرانسپورٹ اور سندھ حکومت کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں جس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *