48 گھنٹے بعد ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

امریکا کے صدر Donald Trump نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے لیے صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، بصورتِ دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو معاہدہ کرنے یا Strait of Hormuz کھولنے کے لیے دس دن کی مہلت دی گئی تھی، جو اب ختم ہونے کے قریب ہے اور صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے لیے حالات انتہائی خراب ہو جائیں گے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ٹرمپ نے ایران کو اس نوعیت کی دھمکی دی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ جنگ بندی کو آبنائے ہرمز کی بحالی سے مشروط کرتے ہوئے سخت اقدامات کی بات کر چکے ہیں، یہاں تک کہ ایران کو “پتھر کے دور” میں واپس بھیجنے کا بیان بھی دے چکے ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق ایران کی نئی قیادت نے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے، جس پر غور اسی صورت میں کیا جائے گا جب آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا اور محفوظ ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو امریکا ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کر سکتا ہے۔

Check Also

لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار ڈالہ حادثے کا شکار، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *