لیاری ایکسپریس وے پر تیز رفتار ڈالہ حادثے کا شکار، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار ڈالے کے فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ حمزہ جبکہ زخمی کی معاویہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد حمزہ کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، جبکہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *