تاریخ پہ تاریخ، تاریخ پہ تاریخ؛ ٹرمپ نے ایران کو اب تک کتنی بار ڈیڈلائنز دیں

امریکی صدر Donald Trump نے 28 فروری سے شروع ہونے والی کشیدگی کے دوران ایران کو متعدد بار ڈیڈ لائنز دی ہیں اور ہر موقع پر اپنی فتح کا اعلان بھی کیا ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی موجودہ ڈیڈ لائن ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں، اور انھوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے میں تعاون نہیں کیا تو خطے کی ایک پوری تہذیب آج رات ختم ہو سکتی ہے۔

اس دھمکی سے قبل امریکی صدر نے مختلف مواقع پر بھی ایران کے خلاف اسی نوعیت کی دھمکیاں دی ہیں، جن کا زیادہ تر تعلق خطے میں تیل کی ترسیل کی اہم آبی گزرگاہ، آبنائے ہرمز، کے کھلنے سے ہے۔ ایران نے تاحال اس آبی گزرگاہ پر ناکہ بندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ دھمکیاں روایتی انداز میں کی جاتی رہی ہیں اور اس سے قبل بھی خطے میں کشیدگی بڑھانے کے متعدد مواقع دیکھے گئے ہیں۔

Check Also

ایران نے امریکا سے سیز فائر مذاکرات روک دیے، امریکی اخبار

امریکی اخبار The New York Times نے دعویٰ کیا ہے کہ Iran نے امریکا کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *