سندھ میں رواں سال منکی پاکس کاتیسرا کیس رپورٹ

کراچی:کراچی سے منکی پاکس کا دوسرا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سندھ میں رواں سال منکی پاکس کے کیسز کی تعداد تین ہوگئی۔

ایم ایس ڈاکٹر واحد رجپوت کے مطابق بفرزون کا رہائشی 22 سالہ مریض انفیکشز ڈیزیز اسپتال نیپا میں گزشتہ روز داخل کروایا گیا تھا، انفیکشز ڈیزیز اسپتال نیپا میں منکی پاکس کا یہ دوسرا کیس رپورٹ ہوا۔

ڈاکٹر واحد رجپوت نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی، مریض کو ایم پاکس تصدیق ہونے کے بعد آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل رواں سال کراچی اور خیرپور سے منکی پاکس کے 2 کیسز کی تصدیق ہو چکی، آغا خان اسپتال میں خیرپور کا رہائشی منکی پاکس کا مریض زیر علاج ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال بیرونِ ملک سے آنے والے 31 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی تھی۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *