فیصل قریشی کا ستارۂ امتیاز نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے صدارتی اعزاز ستارۂ امتیاز نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ ان کا نام دو مرتبہ اس اعزاز کے لیے تجویز کیا گیا مگر واپس کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 33 برس سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، تاہم انہیں یہ معلوم نہیں کہ یہ اعزاز کن بنیادوں پر دیا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ انہیں اب تک یہ ایوارڈ کیوں نہیں ملا، انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شاید ان میں کیلشیم کی کمی ہے، اسی لیے انہیں اس اعزاز کے لیے منتخب نہیں کیا جا رہا۔

بعد ازاں سنجیدہ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود بھی کئی بار اس بات پر غور کیا کہ انہیں صدارتی ایوارڈ کیوں نہیں دیا گیا، جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی اس حوالے سے انہیں پیغامات موصول ہوئے۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ وہ کسی سیاسی وابستگی کے حامل نہیں، تاہم ایک محبِ وطن شہری ہیں، اور اگر انہیں یہ اعزاز دیا گیا تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے کیونکہ وہ خود کو اس کا مستحق سمجھتے ہیں۔

Check Also

سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کو لیاری سبزی مارکیٹ مسمار کرنے سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے لیاری سبزی مارکیٹ کے دکانداروں کی درخواست پر سماعت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *