خاتون مسافر نے پرواز کے دوران دیا بچے کو جنم
ایک کیریبیئن ملک، جمیکا، سے امریکہ کے شہر نیویارک جانے والی پرواز میں خاتون مسافر نے بچے کو جنم دیا ہے۔
کیریبین ایئر لائنز کی یہ پرواز 4 اپریل کو جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن سے نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
ایئر لائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرواز کے دوران ایمرجنسی صورتحال پیدا ہوئی، تاہم مسافر اور بچے کی حالت مستحکم رہی اور کامیابی کے ساتھ بچے کی پیدائش عمل میں آئی۔
نیویارک پہنچنے کے بعد طبی ٹیم نے ماں اور بچے کا معائنہ کیا اور ضروری طبی نگہداشت فراہم کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیدائش ہونے والا بچہ لڑکا ہے، تاہم نومولود کی شہریت کے حوالے سے صورتحال غیر واضح ہے۔
شہریت کے حوالے سے قانونی پہلو یہ ہے کہ اگر بچے کے والدین میں سے کوئی امریکی شہری ہو تو بچہ خود بخود امریکی شہریت کا حقدار ہوگا۔ تاہم اگر والدین امریکی نہیں ہیں، پھر بھی امریکی قوانین کے تحت امریکی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے طیارے میں پیدا ہونے والے بچے کو امریکی شہریت حاصل ہو سکتی ہے، بشرطیکہ پرواز امریکی فضائی حدود میں ہو۔
THE PUBLIC POST