ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم کی امیر قطر کو یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اور قطر ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اسلام آباد سے وزیراعظم آفس کے جاری اعلامیے کے مطابق، ٹیلیفونک رابطے کے دوران امیر قطر نے پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی موثر سفارتی کوششوں کی بدولت فریقین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امیر قطر نے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور ان کے لیے شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے بھی اس موقع پر حملوں کے باوجود قطری قیادت کے تحمل اور تدبر کی تعریف کی۔

دوران گفتگو، وزیراعظم نے قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے دیرپا دوستانہ تعلقات کے عزم کو دوہرایا۔

Check Also

کراچی میں خواتین کے ساتھ سڑک پر نازیبا حرکت کے 2 شرمناک واقعات

کراچی میں خواتین کے ساتھ سڑک پر نازیبا حرکت کے 2 شرمناک واقعات کی ویڈیوز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *