کراچی: عدالت کا غلط ای چالان کیس نمٹاتے ہوئےٹریفک پولیس کو احتیاط برتنے کی ہدایت

کراچی کی ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ایک شہری کی جانب سے غلط ای چالان کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ 27 فروری کو صدر میں اسے 10 ہزار روپے کا ای چالان کیا گیا، حالانکہ اس نے گاڑی پارک نہیں کی تھی بلکہ صرف مختصر وقت کے لیے پک اینڈ ڈراپ کیا تھا۔

شہری کے مطابق اسی مقام پر غیر قانونی طور پر موٹر سائیکلیں پارک ہوتی ہیں۔ اس نے ریویو کمیٹی میں بھی شکایت کی جو ابتدا میں مسترد کر دی گئی تھی۔ تاہم سماعت کے دوران ٹریفک پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بعد میں شہری کی شکایت تسلیم کرتے ہوئے چالان منسوخ کر دیا گیا تھا۔

عدالت نے رپورٹ کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی اور ٹریفک پولیس کو ای چالان کے نظام میں مزید احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *