پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن، 18 افراد کو ریسکیو کیا

پاکستان بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایک کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہنگامی سگنل موصول ہونے کے بعد 18 افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو کیے گئے افراد مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے، جن میں چین، بنگلادیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

مزید بتایا گیا کہ جہاز پر موجود ماہر ٹیم نے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی اور آگ بجھانے کے عمل میں بھی مدد کی۔

Check Also

بلوچستان میں فورسز کا آپریشن؛فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد جہنم واصل، 11 جوان شہید

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشت گرد ہلاک جب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *