اداکارہ رشمیکا مندانا 30 برس کی ہوگئیں، سالگرہ پر والد کی جانب سے بنگلے کا تحفہ

رشمیکا منڈانا 5 اپریل کو 30 برس کی ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی تقریب اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائی، جس میں ان کے والدین اور شوہر وجے دیوراکونڈا بھی شریک تھے۔

اس موقع پر ان کے والد نے انہیں ایک بنگلہ تحفے میں دیا، جس کا نام “سرینیٹی” رکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سالگرہ کے دوران رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا نے مقامی مندر میں پوجا بھی کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور مداحوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا کی شادی اور نجی تقریبات سے متعلق مختلف رپورٹس پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں، جن کے مطابق جوڑے نے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں تقریبات منعقد کیں۔

Check Also

روس کا یوکرین پر حملہ4 افراد ہلاک

یوکرینی حکام کے مطابق روس نے تازہ حملوں میں مختلف علاقوں کو میزائلوں اور ڈرونز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *