لبنان جنگ بندی ڈیل میں اچانک پیش رفت،ٹرمپ کی تلخ فون کال کے بعد اسرائیل مذاکرات پر آمادہ

امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق لبنان کو اچانک جنگ بندی معاہدے میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر Donald Trump اور اسرائیلی وزیراعظم Benjamin Netanyahu کے درمیان ہونے والی تلخ اور سخت فون کال اس پیش رفت کی اہم وجہ بنی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی اس گفتگو کو امریکی اور اسرائیلی ذرائع نے “سخت فون کال” قرار دیا۔ اس کال کے فوراً بعد اسرائیل نے اعلان کیا کہ وہ لبنان کے ساتھ براہ راست جنگ بندی مذاکرات شروع کرے گا۔

ذرائع کے مطابق نیتن یاہو کو یہ احساس ہوا کہ اگر اسرائیل نے براہ راست مذاکرات شروع نہ کیے تو امریکی صدر خود جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں، جس کے بعد فوری طور پر سفارتی لائحہ عمل میں تیزی آگئی۔

Check Also

موٹروے ایم ون پر خوفناک حادثہ 2 نوجوان ہلاک

لیسٹرشائر کی ایم 1 موٹروے پر کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں سوار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *