راولپنڈی؛ پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑی کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد راولپنڈی کی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق سیکریٹری سید اسد عباس کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی منظوری دی گئی۔

سرکاری بیان کے مطابق ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 15 فیصد، پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 26 فیصد تک کمی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور تمام ٹرانسپورٹ یونینز کے مابین کرایوں میں کمی کے حوالے سے مکمل ہم آہنگی پائی گئی ہے۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق ان اقدامات سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میں ریلیف ملے گا بلکہ مجموعی مہنگائی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *