کانز فلم فیسٹیول: مس یونیورس پاکستان روما ریاض ملک کی نمائندگی کرینگی

سال 2025 میں مس یونیورس پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے والی روما ریاض نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں برس فرانس میں منعقد ہونے والے عالمی شہرت یافتہ کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔

78واں کانز فلم فیسٹیول 12 مئی سے 23 مئی تک جاری رہے گا، جہاں دنیا بھر سے منتخب فلمیں پیش کی جائیں گی اور بین الاقوامی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

اس موقع پر روما ریاض مختلف معروف فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات میں جلوہ گر ہوں گی اور ریڈ کارپٹ پر اپنی شرکت سے پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

روما ریاض کا تعلق پاکستان کی مسیحی برادری سے ہے اور وہ ایک پنجابی خاندان سے وابستہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تصدیق کی کہ وہ نہ صرف ریڈ کارپٹ کا حصہ بنیں گی بلکہ ایکسپیڈیشن گالا کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح کے اس فلمی میلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی پہلی مس یونیورس، ایریکا رابن، 2024 میں کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کر چکی ہیں۔

Check Also

معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران نے دوبارہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کردیا

ایران نے لبنان پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کے بعد امریکا پر معاہدے کی خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *