مریم نواز کا کاشتکاروں کو 6 ارب کا باردانہ مفت دینے کا اعلان

مریم نواز شریف نے صوبہ پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے 6 ارب روپے مالیت کے باردانہ کی مفت فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی پالیسی کے مطابق رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سرکاری خریداری مراکز سے فی ایکڑ 10 بوریاں باردانہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ کسان کارڈ رکھنے والے کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم کی خریداری کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدنے کے بعد 72 گھنٹوں کے اندر کاشتکاروں کو ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے میں ”ورک ود پنجاب گورنمنٹ“ پروگرام کے آغاز کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کاشتکاروں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا اور زرعی شعبے کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دی جا رہی ہے، جبکہ آئندہ دو برسوں میں حقیقی زرعی انقلاب لانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *