ایران اور وسطی ایشیاء کے ساتھتجارتی روابط میں اہم سنگ میل، گبد بارڈر ٹرمینل فعال

ایران اور وسطی ایشیاء کے ساتھ تجارتی روابط میں اہم سنگ میل حاصل کرلیا گیا جب کہ گبد بارڈر ٹرمینل فعال کردیا گیا۔

پاکستان کے ادارے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن نے گبد بارڈر ٹرمینل کو ٹی آئی آر کیلئے فعال کردیا، اس پیش رفت سے ایران کے ذریعے علاقائی تجارتی روابط کو فروغ حاصل ہوگا۔

ایران کے راستے وسطی ایشیا تک رسائی مختصر، محفوظ اور جدید قرار دی جا رہی ہے، متبادل راہداری سے افغانستان پر انحصار ختم ہوگیا، کراچی سے تاشقند بھیجے گئے گوشت کے کنٹینرز کی ترجیحی ہینڈلنگ اور کلیئرنس کے بعد کھیپ ایران کے راستے ازبکستان روانہ کردیے گئے۔

این ایل سی کے مطابق چین، ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک متعدد تجارتی راہداریوں کو فعال کیا جاچکا، گبد بارڈر ٹرمینل مارچ 2024 میں تعمیر کیا گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے وسطی ایشیا میں برآمدات میں اضافہ ممکن ہے، نئے روٹ سے فاصلہ کم، لاجسٹکس اخراجات میں کمی اور تجارت میں بہتری آئے گی۔

یہ پاکستان کو ریجنل کنیکٹیویٹی ہب بنانے کی جانب اہم قدم ہے، گوادر کے قریب گبد رمدان راہداری مستقبل میں اہم تجارتی گزرگاہ بننے کی توقع ہے۔

Check Also

مستونگ ، کسٹم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی ، 35 افراد زخمی ، 100 گاڑیاں جل گئیں

مستونگ میں لکپاس کے قریب کسٹم کے گودام میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *