ڈاکوؤں نے امام مسجد کو بھی نہ بخشا،نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار

کراچی کے علاقےاسٹیل ٹاون میں دو نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر امام مسجد سے ان کی نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، مدعی مقدمہ سعید حسن کے مطابق وہ گلشن حدید کے رہائشی ہیں اور مقامی مسجد میں امام ہیں۔

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 14 اپریل کو مغرب کی نماز پڑھا کر گھر جا رہے تھے کہ اس دوران دو نامعلوم ملزمان پیدل آئے اور اسلحہ کے زور پر نئی موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او اسٹیل ٹاون گلزار علی تنیو نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *