یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجا کر دل جیت لیے

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یومِ آزادی پر ایک بار پھر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجا کر دل جیت لیے۔

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر رینا کیونکا نے ایک منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا اور جشن آزادی کی مبارک باد دی۔

انہوں نے ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا، جس کی ویڈیو یورپی یونین کے وفد نے جاری کی ہے۔

یورپی یونین کی سفیر نے قومی ترانے کی دھن بجا کر پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی

اس خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آتے ہیں، جو پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور دوستی کا اظہار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی رینا کیونکا نے پاکستان کے قومی ترانے کی مکمل دھن بجا کر ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے ساتھ میں بانسری، رباب سمیت پاکستان کے مقامی سازوں کو بھی شامل کیا تھا۔

Check Also

مندانا کریمی نے 16 سال بعد ایران واپسی کا اعلان کردیا

ممبئی: بگ باس سیزن 9 سے شہرت حاصل کرنے والی ایرانی نژاد بھارتی اداکارہ مندانا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *