ایس ای سی پی نے حلال فنانسنگ پروڈکٹ کے اجرا کیلئے گائیڈ لائنزجاری کردیں

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے حلال فنانسنگ مصنوعات کے اجراء کے لیے باضابطہ گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق ڈیجیٹل فنانسنگ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں ان رہنما اصولوں کی روشنی میں شریعت سے ہم آہنگ مالیاتی مصنوعات متعارف کرا سکیں گی۔

جاری کردہ گائیڈ لائنز میں اقساط پر خریداری (Installment-based financing)، مائیکرو لونز اور ہاؤسنگ فنانس جیسی خدمات کو شریعت کے مطابق فنانسنگ کے دائرہ کار میں شامل کیا گیا ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مالیاتی سہولتوں تک صارفین کی رسائی میں نمایاں بہتری آئے گی، جبکہ چھوٹے کاروباری افراد، کسان اور فری لانسرز بغیر کریڈٹ ہسٹری کے بھی آسانی سے مالی معاونت حاصل کر سکیں گے۔

ایس ای سی پی کے مطابق شریعت کے مطابق فنانسنگ مصنوعات اثاثہ جاتی بنیادوں اور رسک شیئرنگ کے اصولوں پر مبنی ہوتی ہیں، اور ڈیجیٹل فنانسنگ کے شعبے میں ان خدمات کی دستیابی سے مسابقت کو فروغ ملے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی فنانسنگ مصنوعات صارفین کو بہتر قیمت، شفافیت اور معیاری خدمات فراہم کریں گی، جبکہ سود سے پاک مالیاتی نظام کے فروغ کے لیے اسٹریٹیجک ایکشن پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔

Check Also

بانی چیئرمین سے ملاقات میں استعفیٰ دے دوں گا، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *