مارچ میں آئی ٹی ایکسپورٹس ماہانہ دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی مارچ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات ماہانہ بنیادوں پر دوسری بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں۔ اسلام آباد سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ ماہ سالانہ اور ماہانہ دونوں سطحوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق مارچ 2026 میں آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر بھی 13 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

مزید برآں، جاری مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات میں مجموعی طور پر 20 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی 2025 سے مارچ 2026 کے عرصے میں برآمدات کا حجم 3 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔ اندازوں کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک یہ برآمدات ساڑھے 4 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ حجم 3 ارب 80 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Check Also

راولپنڈی؛مدرسے کے معلم کی 13 سالہ طالبعلم سے مبینہ زیادتی ، مقدمہ درج

راولپنڈی کے علاقے گنج منڈی میں ایک مدرسے کے معلم پر 13 سالہ طالب علم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *