ایشین کپ 2027ء کی تیاریاں شیڈول کے مطابق جاری ہیں: سعودی عرب

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ 2027ء ایشین کپ کی تیاریاں طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔

ٹورنامنٹ کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں کے باوجود 2027ء میں ہونے والے ایشین کپ کی تیاریاں مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔

کمیٹی کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے کھیلوں کے مقامات سمیت دیگر سہولتیں اور معاون خدمات کی تیاری کا کام منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایشین کپ 7 جنوری سے 5 فروری 2027ء تک سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔

اس ہفتے کے آغاز میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے کہا تھا کہ ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کی ضرورت سے متعلق فیصلہ کرنے میں اسے کوئی جلدی نہیں۔

Check Also

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی، پاکستان کرکٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *