فائیو اسٹار ہوٹل کی 28 سال قبل چوری کار کا 10 ہزار روپے کا ای چالان

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل کو 28سال قبل چوری ہوئی کار کا 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوا جس پر ہوٹل انتظامیہ نے پورا جرمانہ بھرنے کی ہاں کردی ہے مگر شرط رکھی ہے کہ پہلے کراچی پولیس مسروقہ گاڑی برآمد کرکے دکھائے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل کی ملکیت ایک کار نمبر AAR-540 مئی 1997 کو شاہراہ فیصل پر فیاض سینٹر کے قریب کار پارکنگ سے چوری ہوگئی تھی۔ جس کی ایف آئی آر 122/97 صدر تھانے میں ہوٹل ملازم زاہد کی مدعیت میں 22 مئی 1997 کو درج کرائی گئی تھی۔

پولیس 28 سال میں اب تک یہ مسروقہ گاڑی برآمد نہ کرسکی مگر گذشتہ ہفتے ہوٹل انتظامیہ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑی کی نمبر پلیٹ پر 10 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوگیا۔

Check Also

کراچی: سب انسپکٹر کے قتل، رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں پولیس نے مقابلے کے بعد 100 سے زائد وارداتوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *