بل ادا نہ کرنے پر کمپنی کا انوکھا انتقام! ٹرک کا پورا کچرا کسٹمر کے لان میں الٹ دیا

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان پابلو میں ایک کچرا اٹھانے والی کمپنی کا انوکھا اقدام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی ایکسپریس رینٹل ڈمپسٹر کے مالک مارٹن پیریز کا کہنا ہے کہ ایک گاہک نے ڈمپسٹر سروس حاصل کی لیکن ادائیگی نہیں کی، جبکہ دیا گیا کریڈٹ کارڈ بھی بار بار مسترد ہوتا رہا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کمپنی کے ٹرک ڈرائیور نے پہلے گھر کے باہر بات چیت کی اور پھر ڈمپسٹر کا کچرا سیدھا گھر کے لان میں خالی کر دیا، جس سے پورا صحن کچرے سے بھر گیا۔

گھر کے مالک نے اس اقدام پر شدید ردعمل دیا، جبکہ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ معاملہ متنازع ہے کیونکہ مالک کے مطابق وہ 700 ڈالر پہلے ہی ادا کر چکے تھے۔

کمپنی کا مؤقف ہے کہ کچرا واپس لے جانے پر مزید اخراجات آتے، اس لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو ہدایت دی کہ فٹ پاتھ سے کچرا ہٹا کر واپس پراپرٹی میں منتقل کرے۔

واقعے کے بعد مقامی افراد نے کچرے کو کافی حد تک صاف کر دیا، جبکہ سوشل میڈیا پر اس اقدام پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

Check Also

بھارت ممنوعہ ادویات کے واڈا قوانین کی خلاف ورزی میں سرِ فہرست قرار

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈوپنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *