پاکستان سے ایران ریلوے ٹریک کا جلد آغاز کرنے جا رہے ہیں،حنیف عباسی

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے ایران تک ریلوے ٹریک کے آغاز کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

اپنے بیان میں حنیف عباسی نے واضح کیا کہ سرکلر ریلوے کا معاملہ سندھ حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، تاہم ریلوے کے فعال ہونے کو ملکی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجوزہ ریلوے منصوبہ ایران تک محدود نہیں رہے گا بلکہ مستقبل میں اسے یورپ تک توسیع دی جائے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق روہڑی سے نوکھنڈی تک 900 کلومیٹر جبکہ نوکھنڈی سے تافتان تک 87 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔

Check Also

ایف آئی اے امیگریشن میں بڑا نظام تبدیل،2005 کا اسٹینڈنگ آرڈر منسوخ

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) امیگریشن نے ملک بھر کے بین الاقوامی ایئرپورٹس، سی پورٹس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *