سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں کرپشن کے کیس میں بری

کراچی: کراچی: اینٹی کرپشن عدالت نے محکمہ پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی اور مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔
بری ہونے والے دیگر ملزمان میں ایس ایس پی تنویر احمد طاہر اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی اصغر کلہوڑو بھی شامل ہیں۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کے خلاف کیس نیب سے اینٹی کرپشن کو منتقل کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے پولیس ملازمین کی تنخواہوں سے اے جی سندھ آفس کی ملی بھگت سے غیر قانونی کٹوتیاں کیں۔

استغاثہ کا مؤقف تھا کہ تنخواہوں میں کٹوتیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی جبکہ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری فنڈز میں خورد برد اور دیگر مالی بے ضابطگیوں کے الزامات بھی عائد تھے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *