کراچی: شارع فیصل میٹرو پول کے قریب فائرنگ، ڈاکٹر قتل

کراچی میں شارع فیصل میٹرو پول ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ڈاکٹر کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر سارنگ رکشے میں اہلیہ کے ساتھ جا رہے تھے۔

ایک کار میں ملزمان ڈاکٹر کا پیچھا کر رہے تھے۔

مقتول ڈاکٹر گلستان جوہر چورنگی پر نجی اسپتال سے وابستہ تھے۔

دوسری جانب نیو کراچی سیکٹر11بی میں فائرنگ سے تاجر زخمی ہوگیا۔

زخمی تاجر کو کچھ عرصہ قبل بھتے کی پرچی ملی تھی۔

Check Also

کراچی:متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کر گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، متعدد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *