غم کی اس گھڑی میں ٹیسوری خاندان کے ساتھ شریک ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے سابق چیئرمین اور سم سم گروپ کے سربراہ آصف سم سم نے کامران ٹیسوری اور عمران ٹیسوری کی والدہ، جبکہ معروف تاجر رہنما اختر ٹیسوری کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں آصف سم سم نے کہا کہ مرحومہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا انہوں نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا نعم البدل ممکن نہیں اور ان کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے انہوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ آصف سم سم کا کہنا تھا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں ٹیسوری خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔
THE PUBLIC POST