معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات کو جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ لاہور کاسربراہ لگایا جارہا ہے: ذرائع

معروف ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر حسنات کو جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ کی سربراہی سونپنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حسنات کو برطانیہ اور آسٹریلیا کے نمایاں طبی اداروں میں خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے دو ماہ کی مہلت طلب کی ہے اور اس دوران وہ جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسنات کو عالمی شہرت شہزادی ڈیانا کے ساتھ تعلق کی وجہ سے بھی حاصل ہوئی، جنہوں نے 1996 میں لاہور کے دورے کے موقع پر ان کی والدہ سے ملاقات کی تھی۔

مزید برآں، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حسنات کے ماموں ڈاکٹر جواد ساجد خان بھی ممتاز ہارٹ سرجن ہیں۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *