انگلش فٹبالر نے مشہور کرکٹ فرنچائز کے حصص خرید لیے

معروف انگلش فٹبالر جوڈ بیلنگھم نے دی ہنڈریڈ فرنچائز کی ٹیم برمنگھم فینکس میں 10 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے حصص خرید لیے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی سرمایہ کاری کمپنی نائٹ ہیڈ کیپیٹل، جو برمنگھم سٹی ایف سی کی مالک بھی ہے، گزشتہ برس 49 فیصد حصص خرید کر واروک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ شراکت دار بن گئی تھی۔

بدھ کو جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ ریال میڈرڈ کے مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم، جن کا تعلق برمنگھم سے ہے، نے دونوں شراکت داروں سے حصص خریدے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے مجموعی طور پر 1.2 فیصد شیئرز حاصل کیے، جس میں نصف حصہ واروک شائر اور باقی نائٹ ہیڈ سے لیا گیا۔ اس کے بعد کلب کے پاس 50.4 فیصد جبکہ نائٹ ہیڈ کے پاس 48.4 فیصد حصص باقی رہ گئے ہیں۔

Check Also

اسٹار فٹبالر رونالڈو شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی شادی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *