امریکی افواج نے بحرِہند سےایرانی تیل لے جانے والا جہاز تحویل میں لے لیا، ویڈیو جاری

امریکی افواج نے بحرِ ہند میں ایک بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا اور اس کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔

امریکی فوج کے مطابق مذکورہ جہاز “Majestic X” ایرانی تیل کی منتقلی میں ملوث تھا، جس کی تلاشی انڈو پیسفک کمان نے بحرِ ہند میں کارروائی کے دوران لی۔

امریکی محکمۂ دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی معاونت کرنے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، خواہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے سے سرگرم ہوں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں اور ایسے جہازوں کی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری رہیں گے، اور بین الاقوامی پانیوں کو پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Check Also

ایرانی میزائل اور ڈرون حملہ، کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تباہی،ایک شخص ہلاک 63 افراد زخمی

کویت کی وزارتِ صحت کے مطابق بدھ کی علی الصبح ایران کی جانب سے کویت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *